واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانہ میں تنخواہ دینے کے لئے فنڈس نہیں

پاکستانی سفارت خانہ کے مقامی سطح پر بھرتی کردہ کم ازکم 5 کنٹراکٹ ملازمین کو اپریل 2021 سے یا تو ان کی ماہانہ اجرتیں نہیں ملیں یا اس میں تاخیر ہوئی۔

نئی دہلی: واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانہ میں کم ازکم 4 ماہ سے اپنے بعض ملازمین کو تنخواہ دینے کے لئے فنڈس نہیں ہیں۔ دی نیوز نے یہ اطلاع دی۔

پاکستانی سفارت خانہ کے مقامی سطح پر بھرتی کردہ کم ازکم 5 کنٹراکٹ ملازمین کو اپریل 2021 سے یا تو ان کی ماہانہ اجرتیں نہیں ملیں یا اس میں تاخیر ہوئی۔

5 متاثرین میں ایک نے جو گزشتہ 10 سال سے سفارت خانہ میں کام کررہا تھا‘ تنخواہ نہ ملنے / تاخیر سے ملنے سے تنگ آکر ستمبر میں استعفیٰ دے دیا۔

مقامی سطح پر سالانہ کنٹراکٹ کی بنیاد پر بھرتی کردہ یہ ملازمین معمولی تنخواہ (ماہانہ 2ہزار تا 2500 امریکی ڈالر) پر کام کررہے تھے۔

ان ملازمین کو دفتر خارجہ کے ملازمین جیسے پرکس/ مراعات نہیں ملتیں۔ انہیں علاج معالجہ کی سہولت بھی نہیں ملتی۔ انہیں پاکستان کمیونٹی ویلفیر فنڈ سے تنخواہ دی جاتی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.