حیدرآباد

تلنگانہ میں جی20 کے 6 اجلاس منعقد کرنے کے انتظامات

گورنر نے کہا کہ تلنگانہ میں قابل لحاظ قبائیلی آباد ہے، جی20 اجلاس کے دوارن ان کی طبی و دیگر اشیاء کے ساتھساتھ شعبہ زراعت، انفارمیشن ٹکنالوجی اور فارما سیوٹیکل شعبہ میں تلنگانہ کی پیشرفت کو پیش کیا جائے گا۔

حیدرآباد: ریاستی گورنر ڈااکٹر تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ تلنگانہ میں جی20 کے 6 اجلاس کے انعقاد کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام کو جی20 اجلاس سے جوڑنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 ریاست کے تمام14 یونیورسٹیز میں طلباء میں جی 20 کے ویژن سے باشعور بنانے کیلئے تحریری و تقریری مقابلے منعقد کئے جائیں گے۔ مقامی طلبا کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے مقامی طور پر دستیاب اشیاء کو استعمال کرتے ہوئے جی20 کے لوگو کی تیاری کیلئے انہیں ترغیب دی جارہی ہے۔

گورنر نے کہا کہ تلنگانہ میں قابل لحاظ قبائیلی آباد ہے، جی20 اجلاس کے دوارن ان کی طبی و دیگر اشیاء کے ساتھساتھ شعبہ زراعت، انفارمیشن ٹکنالوجی اور فارما سیوٹیکل شعبہ میں تلنگانہ کی پیشرفت کو پیش کیا جائے گا۔

باجرہ پر مشتمل غذائی اشیاء سے مہمانوں کی ضیافت کی جائے گی۔ انہوں نے تلنگانہ بنکرس کی جانب سے جی20 کے لوگو کی تیاری پر وزیر اعظم کی طرف سے دی گئی مبارکباد کا شکریہ اداکیا۔