پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں بس حادثہ‘ 22 ہلاک

حادثہ صبح لگ بھگ 10 بجے پیش آیا۔ ویان‘ ضلع کوٹلی سے راولپنڈی جارہی تھی۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بچاؤ ٹیموں کو زخمیوں اور نعشوں کو نکالنے میں دشواری پیش آئی۔

اسلام آباد: پاکستانی مقبوضہ کشمیر کی ایک گھاٹی میں چہارشنبہ کے دن بس حادثہ میں کم ازکم 22  افراد ہلاک اور دیگر 8  زخمی ہوگئے۔ مسافر بس ضلع سدھنوٹی کے بلوچ علاقہ سے صوبہ پنجاب کے راولپنڈی جارہی تھی کہ وہ کھائی میں گرپڑی۔ پولیس نے یہ بات بتائی۔ ایسا لگتا ہے کہ بس میں کوئی فنی خرابی پیدا ہوئی اور وہ سڑک سے نیچے 500 میٹر کی گہرائی میں جاگری۔

 اخبار ڈان نے اطلاع دی کہ ایک خوانچہ فروش نے حادثہ دیکھا اور اس نے فون پر مقامی مسجد کے امام کو اطلاع دی۔ امام نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا اور دیہاتیوں سے کہا کہ وہ بچاؤ و راحت کاری کے لئے مقام حادثہ پر فوری پہنچیں۔ پاکستانی مقبوضہ کشمیر پہاڑی علاقہ ہے۔ سڑکوں کی خراب حالت کے علاوہ ڈرائیورس کی لاپرواہی اور خراب گاڑیوں کی وجہ سے آئے دن حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

آئی اے این ایس کے بموجب ضلع کوٹلی کے پہاڑی علاقہ میں ایک موڑ پر ویان‘ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگئی اور گھاٹی میں جاگری۔ ایک مقامی پولیس عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ صبح لگ بھگ 10 بجے پیش آیا۔ ویان‘ ضلع کوٹلی سے راولپنڈی جارہی تھی۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے بچاؤ ٹیموں کو زخمیوں اور نعشوں کو نکالنے میں دشواری پیش آئی۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.