سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں 250 افراد گرفتار

گرفتار شدگان نے منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی مفادات کی تکمیل کی۔’گرفتار شدگان میں سے بعض پر رشوت اور جعلسازی کا بھی الزام ہے۔

ریاض: سعودی عرب کے انسداد کرپشن کے محکمہ نے رشوت ستانی اختیارات کے ناروا استعمال اور جعلسازی جیسے الزامات کی پاداش میں 250 سرکاری عہدیداروں اور ملازمین کو گرفتار کرلیاہے۔

اس سے قبل اتھاریٹی کی جانب سے گذشتہ ماہ کے دوران 6459 معائنہ کی کاروائیاں کی گئی ہیں۔ ادارہ انسداد کرپشن نے گزشتہ ماہ ربیع الاول کے دوران 250 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار شدگان کا تعلق وزارت دفاع، وزارت داخلہ، وزارت صحت، وزارت انصاف، وزارت تعلیم اور بلدیہ سے ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان نے منصب کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ذاتی مفادات کی تکمیل کی۔’گرفتار شدگان میں سے بعض پر رشوت اور جعلسازی کا بھی الزام ہے‘۔

ادارہ انسداد کرپشن نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کیسس کے ضمن میں اب تک 657 افراد کے ساتھ تفتیش کی جا چکی ہے‘۔ادارہ نے کہا ہے کہ ’انسداد کرپشن کے لیے عہدیداروں کے متعدد سرکاری ونجی اداروں کے خلاف 6459 تحقیقات ہوچکے ہیں‘۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.