سیمنٹ نگلنے والے پاکستانی کارکن کو بچالیاگیا

رپورٹس کے مطابق تین گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کی، 30 برس کے پاکستانی شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

ریاض: مملکت سعودی عرب کے شہر جدہ میں ڈاکٹروں نے سیمنٹ نگلنے والے ایک پاکستانی کارکن کو موت کے منہ میں جانے سے بچالیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستانی کارکن نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی اور سیمنٹ کا لیپ نگل لیا تھا جس پر کنگ عبدالعزیز اسپتال کے ڈاکٹروں نے اسے بروقت طبی امداد دی۔

رپورٹس کے مطابق تین گھنٹے طویل آپریشن کے بعد ڈاکٹروں نے مریض کے معدے سے سیمنٹ کی تہہ صاف کی، 30 برس کے پاکستانی شخص کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

پاکستانی کارکن نے سیمنٹ کیوں نگل لیا تھا اس بارے میں پولیس پوچھ گچھ کررہی ہے۔

ذریعہ
ایجنسیز

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.