یونیسکو ایگزیکیٹیو بورڈ کیلئے ہندوستان دوبارہ منتخب

وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے آج ٹوئٹر کے ذریعہ وزارتِ خارجہ اور یونیسکو میں ہندوستان کے مستقل وفد کی بہترکارکردگی کی ستائش کی۔

اقوام متحدہ: یونیسکو کے ایگزیکیٹیو بورڈ کیلئے ہندوستان کو ایک بارپھر 2021 تا2025ء کی میعاد کیلئے دوبارہ منتخب کرلیا گیا ہے۔

یہ بورڈ اقوام متحدہ کے تین دستوری اداروں میں شامل ہے۔ ایگزیکیٹیو بورڈ کے ارکان کا الیکشن چہارشنبہ کے روز ہوا۔

وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے آج ٹوئٹر کے ذریعہ وزارتِ خارجہ اور یونیسکو میں ہندوستان کے مستقل وفد کی بہترکارکردگی کی ستائش کی۔

ہندوستان کے انتخاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مرکزی وزیر میناکشی لیکھی نے ہندوستان کی تائید کرنے پر ممالک سے اظہارتشکر کیا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.