داؤد ابراہیم سے مربوط 10 مقامات پر ای ڈی دھاوے

انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کے دن ممبئی اور قریبی علاقوں میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر پی ایم ایل اے کیس کے سلسلہ میں دھاوے کئے۔

ممبئی: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کے دن ممبئی اور قریبی علاقوں میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم سے جڑے متعدد ٹھکانوں پر پی ایم ایل اے کیس کے سلسلہ میں دھاوے کئے۔

داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر مرحومہ کے مکان پر ای ڈی کی ٹیم نے صبح دھاوا کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ قابل اعتراض کاغذات اس دھاوے میں ملے ہیں۔

ممبئی اور اطراف کے علاقوں میں 10 مقامات پر دھاوے کئے گئے۔جائیداد کی ایک معاملت بھی نظر میں ہے جس میں مہاراشٹرا کے ایک سینئر سیاستداں مبینہ ملوث ہیں۔

ای ڈی‘ سیاستدانوں اور داؤد کے مبینہ ساتھیوں کی مالی معاملتوں کی جانچ کررہی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button