تلنگانہ

بارش اور موسمی تبدیلیوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں کئی افراد مختلف امراض سے متاثر

حیدرآباد: بارش اور موسمی تبدیلیوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں کئی افراد مختلف امراض سے متاثر ہورہے ہیں۔

حیدرآباد: بارش اور موسمی تبدیلیوں کے نتیجہ میں تلنگانہ میں کئی افراد مختلف امراض سے متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
یو اے ای میں گرج چمک کے ساتھ شدیدبارش، سڑکوں پر پانی جمع
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم

کئی افراد کو ٹائیفائیڈ، ڈینگو اور ملیریا کی علامات پر سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

ریاست میں اب بھی ڈینگو کے معاملات کی ایک بڑی تعداد سامنے آرہی ہے۔

گزشتہ 60 دنوں میں کئی افراد کو ڈینگی کی علامات کے ساتھ اسپتال میں داخل کیا گیا۔

ان 813 معاملات میں زیادہ تر حیدرآباد ضلع میں ہیں۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے مچھر کش ادویات کے چھڑکاؤ کے دعوے کئے جارہے ہیں۔

متاثرہ افراد نے بتایا کہ گھر اور اطراف اور اکناف کے علاقوں کو صاف رکھنے کے مشورے دئیے جارہے ہیں لیکن مچھروں کے خاتمہ کے لئے گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے کوئی خاص اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں جس کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے۔

ڈاکٹرس کے مطابق موسمی امراض سے خاص طور پر چھوٹے بچوں اور حاملہ خواتین کو محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے اس کے لئے ان پر خاص توجہ دی جائے۔