کرناٹک

کرناٹک میں بند مقامات پر ماسک لگانا لازمی

سدھاکر نے کہا کہ ”ہم انڈور مقامات، بند مقامات اور اے سی کمروں میں ماسک پہننے کے لیے اڈوائزری جاری کرنے جارہے ہیں۔ سی ایم بسوراج بومئی نے کہا کہ پوری ریاست میں کووڈ19 پر آئی ایل آئی اور ایس اے آر آئی کیسس کا لازمی معائنہ ہوگا۔

بنگلورو: چین میں ایک بار پھر کووڈ19کے کیسس میں اضافہ کو مدنظر رکھتے ہوئے کرناٹک میں بند مقامات اور اے سی کمروں میں چہرے کا ماسک لگانا لازمی کردیا گیا ہے۔ یہ قاعدہ کرسمس اور سال نو سے پیشتر نافذ کیا گیا۔ کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ پر ملک گیر الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

کرناٹک حکومت نے کہا کہ انفلوئنزا جیسی بیماری اور ساری میں مبتلا افراد کے لیے کووڈ19 معائنہ کروانا لازمی ہوگا۔ ریاست کے وزیر صحت ڈاکٹر کے سدھاکر نے کہا کہ ریاست میں آنے والے 2فیصد بین الاقوامی مسافرین کا  معائنہ‘ مرکز سے ترمیمی رہنما خطوط تک جاری رہے گا۔

پازیٹیو مریضوں کے سبھی نمونے جینوم سیکوئنسنگ کے لیے لیاب بھیجے جائیں گے۔ سدھاکر نے کہا کہ ”ہم انڈور مقامات، بند مقامات اور اے سی کمروں میں ماسک پہننے کے لیے اڈوائزری جاری کرنے جارہے ہیں۔ سی ایم بسوراج بومئی نے کہا کہ پوری ریاست میں کووڈ19 پر آئی ایل آئی اور ایس اے آر آئی کیسس کا لازمی معائنہ ہوگا۔