دلت نوجوان کا بہیمانہ قتل قابل مذمت: بنڈی سنجے

صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے محلہ سرور نگر میں ناگراج نامی دلت نوجوان کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی۔

حیدرآباد: صدر بی جے پی تلنگانہ کمیٹی ورکن پارلیمنٹ بنڈی سنجے نے محلہ سرور نگر میں ناگراج نامی دلت نوجوان کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ ناگراج جو وقار آباد کا رہنے والا تھا اس نوجوان نے 4ماہ قبل ایک مسلم لڑکی سے محبت کی شادی کی تھی۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ خاطیوں کو فوری گرفتار کریں۔

انہوں نے کہا کہ اس سے قبل کئی ہندو لڑکیوں نے مذہب تبدیل کرکے مسلم نوجوانوں سے شادی کرلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس قتل میں ملوث افراد کو پولیس فوری گرفتار کرے۔

انہوں نے کہا کہ نام نہاد سیکولر جماعتوں کے قائدین اس مسئلہ پر کوئی بیان نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان کے اس رویہ پر افسوس کا اظہار کیا۔

تبصرہ کریں

Back to top button