کرناٹک

ڈی کے شیو کمار کو سپریم کورٹ سے راحت، ای ڈی کا مقدمہ منسوخ

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کردیا، جس میں ای ڈی کو اپنی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ای ڈی نے مسٹر شیوکمار کو سمن جاری کیا تھا، جسے انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کو کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف 2018 کے منی لانڈرنگ کیس کے ایک مقدمے کی کارروائی کو منسوخ کر دیا۔

متعلقہ خبریں
قرض کی فراہمی کو بینکرس سماجی ذمہ داری تسلیم کریں۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا مشورہ
شرمیلا کی ڈپٹی چیف منسٹر کرناٹک شیو اکمار سے ملاقات
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست
دہلی وقف بورڈ کیس: امانت اللہ خان کو ضمانت قبل ازگرفتاری دینے سے ہائی کورٹ کا انکار
صدر جمہوریہ کے خلاف حکومت ِ کیرالا کا سپریم کورٹ میں مقدمہ

جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس کے وی وشواناتھن کی بنچ نے درخواست گزار نائب وزیر اعلی شیوکمار اور دیگر کے خلاف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحقیقات جاری رکھنے کے کرناٹک ہائی کورٹ کے اگست 2019 کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی درخواست پر یہ حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے اس حکم کو منسوخ کردیا، جس میں ای ڈی کو اپنی تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی گئی تھی۔ ای ڈی نے مسٹر شیوکمار کو سمن جاری کیا تھا، جسے انہوں نے کرناٹک ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ای ڈی نے 2017 میں انکم ٹیکس چھاپوں کے دوران مبینہ طورپر مسٹر شیوکمار سے جڑے دہلی کے احاطے سے تقریباً 7 کروڑ روپے کی نقد رقم ضبط کرنے کی اطلاع کے بعد 2018 میں ان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

کانگریس لیڈر شیوکمار کو ستمبر 2019 میں ای ڈی کے ذریعہ کئی دنوں کی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں دہلی ہائی کورٹ نے اکتوبر 2019 میں انہیں ضمانت دی تھی۔