دوسروں پر گیتا نہ تھوپیں : علمائے دیوبند

دارالعلوم دیوبند کے علماء نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بھگود گیتا پڑھانے میں کوئی برائی نہیں دکھائی دیتی لیکن اسے ان پر تھوپنا نہیں چاہئے جو اسے پڑھنا نہیں چاہتے۔

مظفر نگر (یوپی): دارالعلوم دیوبند کے علماء نے کہا ہے کہ اسکولوں میں بھگود گیتا پڑھانے میں کوئی برائی نہیں دکھائی دیتی لیکن اسے ان پر تھوپنا نہیں چاہئے جو اسے پڑھنا نہیں چاہتے۔

چھٹویں تا 12 ویں جماعت کے اسکولی نصاب میں بھگود گیتا کو شامل کرنے کے حکومت گجرات کے حالیہ فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دیوبند کی سماجی تنظیم کے سرپرست مولانا قاری اسحق گورا نے کہا کہ حکومت پہلے طلبا سے منظوری لے اور صرف انہیں بھگود گیتا پڑھائے جو اسے پڑھنے پر آمادہ ہوں۔

مقامی عالم مفتی اسد قاسمی نے کہا کہ نوجوان ذہنوں پر کچھ بھی تھوپنا غلط ہوگا۔ طلبا کو گیتا پڑھائیے لیکن دوسروں پر مت تھوپئے۔

تبصرہ کریں

Back to top button