دُبئی میں ابھیشیک بنرجی پر نظر رکھنے ای ڈی کی گزارش

بی جے پی بنگال یونٹ کے صدر شانتاکمار مجمدار نے ان کے دورہ دُبئی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان میں جب کئی دواخانے آنکھوں کا بہترین علاج کرتے ہیں تو پھر اس کے لئے دُبئی جانے کی کیا ضرورت ہے۔

کولکتہ: انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے جو مغربی بنگال میں کوئلہ اور مویشی اسمگلنگ کے کیسس کی تحقیقات کررہی ہے‘ وزارت ِ خارجہ کے توسط سے متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومت سے گزارش کی ہے کہ دُبئی میں ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اور ان کی بیوی رُجیرا نرولا کی نقل و حرکت پر گہری نظر رکھی جائے۔

 ابھیشیک بنرجی آنکھوں کا علاج کرانے دُبئی گئے ہوئے ہیں۔ بی جے پی بنگال یونٹ کے صدر شانتاکمار مجمدار نے ان کے دورہ ئ دُبئی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہندوستان میں جب کئی دواخانے آنکھوں کا بہترین علاج کرتے ہیں تو پھر اس کے لئے دُبئی جانے کی کیا ضرورت ہے۔

ای ڈی نے بھی اسی بنیاد پر ان کے دورہ کی مخالفت کی تھی لیکن عدالت نے اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کہاں علاج کرایا جائے یہ کسی کی ذاتی پسند کا معاملہ ہوتا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button