دہلی ایرپورٹ میں کھویا ہوا 10 لاکھ روپے مالیتی ہیرے کا دست بند دستیاب

دہلی پولیس نے ایک خاتون کا تقریباً 10 لاکھ روپے مالیتی کھوئے ہوئے ہیرے کے دست بند کا پتہ چلایا ہے۔خاتون نے دہلی ایرپورٹ میں اترنے کے بعد یہ دست بند کھودیا تھا۔

نئی دہلی: دہلی پولیس نے ایک خاتون کا تقریباً 10 لاکھ روپے مالیتی کھوئے ہوئے ہیرے کے دست بند کا پتہ چلایا ہے۔خاتون نے دہلی ایرپورٹ میں اترنے کے بعد یہ دست بند کھودیا تھا۔

پولیس عہدیدار کے بموجب نیودہلی میں جی کے (2) کی متوطن ساکشی لوہنی نامی خاتون مسافر 30 مئی کو کولکتہ سے طیارے کے ذریعہ دہلی میں آئی جی آئی ایئرپورٹ پہنچی تھی۔

تاہم خاتون نے دوسرے دن یکم جون کو پایا کہ اس کی کلائی سے ہیرے کا دست بند غائب ہے۔ خاتون مسافر فوری آئی جی آئی ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوئیں اور دست بند کا پتہ چلانے کی گزارش کی۔

پولیس کے عملہ نے متعلقہ جگہ کے کئی سی سی ٹی وی کیمروں کے فوٹیج کی چھان بین کی جس میں واضح ہوا کہ ممکن ہے ہیرے کا دست بند زینوں کی چلتی پٹی پر گرگیا ہوگا‘ جب خاتون مسافر آئی جی آئی ایرپورٹ کے ٹرمنل ٹی۔3 میں اپنا سامان اٹھارہی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button