دہلی میں آج خالصتانی دہشت گردوں کے حملہ کا خطرہ

حال میں سپریم کورٹ کے ایک وکیل کو خالصتانی دہشت گردوں سے بین الاقوامی کال آئی تھی جس میں دھمکی دی گئی کہ وزیراعظم کی سیکوریٹی میں چوک کے معاملہ میں عدالت میں سماعت میں اگر انہوں نے ہاتھ بٹایا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔

نئی دہلی: سیکوریٹی ایجنسیوں نے دہلی پولیس کو خبردار کیا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر خالصتانی دہشت گرد‘ قومی دارالحکومت میں حملہ کرسکتے ہیں۔ پولیس نے 8 خالصتانی دہشت گردوں کے پوسٹر جاری کردیئے۔ کہا جاتا ہے کہ دہلی پولیس کو اس سلسلہ میں چند کالس بھی آئی ہیں اور وہ انہیں سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

حال میں این آئی اے‘ جرمنی میں رہنے والے سکھس فار جسٹس (ایس ایف جے) رکن جسوندر سنگھ ملتانی کے خلاف یو اے پی اے کے تحت کیس درج کرچکی ہے۔ دہلی پولیس نے مختلف تنظیموں کے خالصتانی دہشت گردوں کے پوسٹرس جاری کئے اور عوام سے کہا کہ وہ کوئی مشتبہ سرگرمی یا شئے دیکھیں تو فوری اطلاع دیں۔پوسٹرس‘ قومی دارالحکومت میں جابجا لگادیئے گئے۔

 حال میں سپریم کورٹ کے ایک وکیل کو خالصتانی دہشت گردوں سے بین الاقوامی کال آئی تھی جس میں دھمکی دی گئی کہ وزیراعظم کی سیکوریٹی میں چوک کے معاملہ میں عدالت میں سماعت میں اگر انہوں نے ہاتھ بٹایا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔ پولیس نے سیکوریٹی سخت کردی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button