دہلی میں کرسمس اور سال نو تقاریب پر امتناع

ڈی ڈی ایم اے نے تمام ضلع مجسٹریٹس اور ڈی سی پیز کو ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ قومی دارالحکومت علاقہ (این سی ٹی) میں کرسمس یا سال نو کے موقع پر کوئی اجتماعات یا کلچرل تقاریب نہ ہوں۔

نئی دہلی: دہلی میں اومیکرون کے بڑھتے کیسس کے مدنظر دہلی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی(ڈی ڈی ایم اے) نے کرسمس اور نئے سال پر تمام اجتماعات پر امتناع عائد کردیا ہے۔ ڈی ڈی ایم اے کے احکام میں کہا گیا ہے کہ دہلی میں تمام سماجی‘ سیاسی‘ تفریحی‘ ثقافتی اور مذہبی تقاریب ممنوع ہوں گی۔ کھیلوں کے مقابلوں اور کرسمس تہوار سے جڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

 ڈی ڈی ایم اے نے تمام ضلع مجسٹریٹس اور ڈی سی پیز کو ہدایت دی کہ وہ یہ یقینی بنائیں کہ قومی دارالحکومت علاقہ (این سی ٹی) میں کرسمس یا سال نو کے موقع پر کوئی اجتماعات یا کلچرل تقاریب نہ ہوں۔ کہیں بھی بھیڑ اکٹھی نہ ہو۔ ہندوستان میں تاحال اومیکرون کے 213 کیسس کا پتہ چلا ہے۔ دہلی میں 57 کیسس درج ہوئے ہیں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button