تلنگانہ

گن، اتفاقاً چل جانے سے شکاری ہلاک

پولیس آفیسر نے بتایاکہ ان دونوں کی تلاش جاری ہے۔ جو مفرور بتائے گئے ہیں۔ شکار کیلئے جنگل جانے والے ایک شخص، دیسی ساختہ آتشیں اسلحہ سے اتفاقاً گولی چل جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔

حیدرآباد: ایک شخص، جو شکار کے لئے جنگل گیا ہوا تھا اس وقت ہلاک ہوگیا جبکہ دیسی ساختہ، بندوق اتفاقاً چل پڑی یہ واقعہ ضلع نظام آباد کے سری کنڈا جنگل علاقہ میں جمعرات کی الصبح پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
پانی کے گڑھے میں گرکر 6 سالہ لڑکا ہلاک
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 پولیس کے مطابق جنگلی جانوروں کا شکار کرنے کیلئے تین افراد جنگل گئے ہوئے تھے اور یہ تینوں ایک درخت پر چڑھ کر بیٹھ گئے اور شکار کا انتظار کرنے لگے ان تینوں میں سے ایک شخص، درخت سے نیچے اترا تھا کہ اس کے ساتھ موجود گن (بندوق) اچانک چل پڑی اور بلٹ اس کے سینہ کو چیرتی ہوئی نکل گئی جس کی وجہ سے وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔

 مہلوک کی شناخت بانوت راوجی کی حیثیت سے کی گئی وہ، ضلع کاماریڈی کے ماچاریڈی منڈل کے موضع سوماری پیٹ کا متوطن بتایا گیا ہے اس کے ہمراہ موجود یگر دو افراد نے بانوت کے افراد خاندان کو اس واقعہ سے واقف کرایا۔

 پولیس آفیسر نے بتایاکہ ان دونوں کی تلاش جاری ہے۔ جو مفرور بتائے گئے ہیں۔ شکار کیلئے جنگل جانے والے ایک شخص، دیسی ساختہ آتشیں اسلحہ سے اتفاقاً گولی چل جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی ہے۔ پولیس آفیسر نے یہب ات بتائی۔