دہلی میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر نائٹ کرفیو نافذ

افسران نے بتایا کہ رات کا کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔

نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے چھ گھنٹے کے لیے نائٹ کرفیو لگانے کا اعلان کیا ہے یہاں پیر سے رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نائٹ کرفیو کا اطلاق ہوگا ۔

دہلی میں اتوار کو کورونا انفیکشن کی شرح 0.5 فیصد سے تجاوز کر گئی، جو کہ قومی دارالحکومت دہلی کے لیے مقرر کورونا گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (گریپ) کے یلو زون کے تحت آتی ہے۔

افسران نے بتایا کہ رات کا کرفیو رات 11 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ رہے گا۔

واضح رہے کہ اہل رپورٹ میں کہا تھا کہ دہلی میں رات کا کرفیو نافذ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ فیصلہ ریاستی حکومت کے کووڈ گریپ کے پہلے درجے میں داخل ہونے کے بعد آیا ہے۔ گریپ میں کووڈ۔19 کی صورتحال کی سنگینی کی بنیاد پر رات کے کرفیو سے لے کر مکمل لاک ڈاؤن تک کے اقدامات کو نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button