تلنگانہ

دریائے گوداوری کی سطح میں ایک مرتبہ پھر اضافہ

وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار اور محبوب آباد کی ایم پی کویتا نے حکام کے ساتھ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ گوداوری کا پانی سڑک پر پہنچ جانے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں ایک مرتبہ پھربتدریج اضافہ ہوتاجارہا ہے۔سطح فی الحال 43 فٹ کی بلندی کو عبور کر گئی ہے۔ ایک بار پھر آبگیر علاقوں میں عہدیداروں کو چوکس کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار اور محبوب آباد کی ایم پی کویتا نے حکام کے ساتھ سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ گوداوری کا پانی سڑک پر پہنچ جانے سے ٹریفک میں خلل پڑا۔ دریں اثنا، اشوک نگر نیو کالونی اور بھدراچلم کی اے ایم سی کالونی میں 29 خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 90 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا ہے۔

دریں اثنا، بھدراچلم شہر کی کئی کالونیوں میں صفائی کے خصوصی عملے کے ذریعہ صفائی کے اقدامات میں شدت پید اکردی گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ اجے کمار نے مشورہ دیا ہے کہ بھدراچلم میں دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ کے ساتھ ہی عہدیدار چوکس کردیئے گئے ہیں۔