سوشیل میڈیاشمالی بھارت

Video: جئے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر مسلم تاجر کو مارپیٹ

جئے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر 2 افراد نے ایک مسلم تاجر کو برہنہ کرکے شدید مارپیٹ کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیتل کے برتنوں کے تاجر عاصم حسین پدماوت اکسپریس ٹرین کے ذریعہ دہلی سے مرادآباد واپس ہورہے تھے۔

نئی دہلی: جئے شری رام کا نعرہ نہ لگانے پر 2 افراد نے ایک مسلم تاجر کو برہنہ کرکے شدید مارپیٹ کی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیتل کے برتنوں کے تاجر عاصم حسین پدماوت اکسپریس ٹرین کے ذریعہ دہلی سے مرادآباد واپس ہورہے تھے۔

متعلقہ خبریں
لاپتا پڑوسی خاتون کی تلاش میں شامل مسلم نوجوان پر حملہ
15سالہ زوجہ کے ساتھ جسمانی تعلق عصمت ریزی نہیں: دہلی ہائیکورٹ
ٹرین کی زد میں آکر جنگلی ہاتھی کی موت

وہ مرادآباد کے ہی رہنے والے ہیں۔ بعض افراد نے ہاپوڑ اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئے تھے، چلتی ٹرین میں ان پر حملہ کردیا۔ انہوں نے عاصم حسین سے ”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے کیلئے کہا متاثرہ شخص نے بتایا کہ حملہ آوروں نے اس کی داڑھی پکڑ لی اور اسے بلاوجہ ”چور ملا“ کہنا شروع کردیا۔ اس سارے واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

متاثرہ شخص عاصم حسین نے بتایا کہ حملہ آور یہ چاہتے تھے کہ وہ جئے شری رام کا نعرہ لگائے۔ جب انہوں نے ایسا کرنے سے انکار کردیا تو حملہ آوروں نے انہیں بلیٹ سے پیٹنا شروع کردیا اور انہیں بے لباس کردیا۔ انہیں اتنا پیٹا گیا کہ وہ بیہوش ہوگئے لیکن انہیں بچانے کوئی نہیں آیا۔ جب ٹرین مرادآباد اسٹیشن کے قریب پہنچی تو کسی نے انہیں ٹرین کے پلیٹ فارم پر رکنے سے پہلے ہی اسٹیشن کے فرش پر پھینک دیا۔

بہرحال وہ کسی نہ کسی طرح اپنے ایک واقف کار کی مدد سے گھر پہنچے لیکن ڈر کے مارے شکایت درج نہیں کرائی۔ ٹرین میں کسی نے اس سارے واقعہ کا ویڈیو بنالیا تھا جسے بعد میں وائرل کردیا گیا۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد عاصم حسین بھی آگے آئے اور اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی شکایت درج کرائی۔ دو ملزمین کو بریلی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

جی آر پی مرادآباد کے سی او نے انکشاف کیا کہ دونوں نوجوان حملہ میں ملوث ہیں۔ جنہیں بریلی ریلوے اسٹیشن پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اس سارے معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کی شکایت پر کارروائی کی جائے گی۔ اس معاملہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔