دہلی کے اسکولوں میں تھرمل اسکیاننگ لازمی

اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبا سے کہیں کہ وہ لنچ اور اسٹیشنری آئٹمس شیئر نہ کریں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچہ میں یا گھر کے کسی فرد میں کووِڈ کی علامات دکھائی دیں تو بچہ کو اسکول نہ بھیجیں۔

نئی دہلی: کسی بھی طالب ِ علم یا ارکان عملہ کو تھرمل اسکیاننگ کے بغیر اسکول کے احاطہ میں آنے نہ دیا جائے۔ کسی کی کووِڈ رپورٹ پازیٹیو آئے تو اس کیلئے مناسب کورنٹائن اقدامات کرنا ادارہ کیلئے لازمی ہوگا۔ حکومت ِ دہلی کی رہنمایانہ خطوط میں یہ بات کہی گئی ہے۔

شہر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے مدنظر یہ رہنمایانہ خطوط جاری کی گئیں۔

جمعرات کو شہر میں 965 کیسس درج ہوئے جبکہ چہارشنبہ کے دن یہ تعداد 1009 تھی۔

اسکولوں سے کہا گیا ہے کہ وہ طلبا سے کہیں کہ وہ لنچ اور اسٹیشنری آئٹمس شیئر نہ کریں۔ والدین کو چاہئے کہ وہ بچہ میں یا گھر کے کسی فرد میں کووِڈ کی علامات دکھائی دیں تو بچہ کو اسکول نہ بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں

تبصرہ کریں

Back to top button