سوشیل میڈیا

موبائل سم ڈیلرز کو پولیس اور بائیو میٹرک تصدیق لازمی

دھوکہ دہی والے موبائل کنکشنوں کی فراہمی کی روک تھام کی حالیہ کوششوں کے نتیجے میں 67,000 سم ڈیلرز اور 52 لاکھ کنکشنز کو بلیک لسٹ کیا گیا جبکہ 300 سے زیادہ ایف آئی آرس درج کی گئی ہیں۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے آج کہا کہ دھوکہ دہی سے حاصل کردہ سم کارڈس کے ذریعے کئے جانے والے سائبر فراڈس کی روک تھام کے لئے اب سم ڈیلروں کو پولیس کی تصدیق کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں
سونیا اور دیگر نے راجیہ سبھا کے ارکان کی حیثیت سے حلف لیا
اوڈیشہ ٹرین حادثہ: دوا خانوں میں زخمیوں کو شریک کروانے دوڑ دھوپ
مہلوکین کی تعداد پر ممتا بنرجی اور وزیر ریلوے میں تکرار

 دھوکہ دہی والے موبائل کنکشنوں کی فراہمی کی روک تھام کی حالیہ کوششوں کے نتیجے میں 67,000 سم ڈیلرز اور 52 لاکھ کنکشنز کو بلیک لسٹ کیا گیا جبکہ 300 سے زیادہ ایف آئی آرس درج کی گئی ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو ڈیٹا اور شواہد دیکھے اس سے ہمیں معلوم ہوا کہ سائبر فراڈ میں ڈیلروں کی ملی بھگت ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ ایسی اسکیموں میں ملوث پائے جانے والے سم ڈیلروں پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جائے گا۔