راجنا سرسلہ کے ایک موضع میں 10 دن کا لاک ڈاؤن

خلیجی ملک سے واپس آئے ایک 28 سالہ نوجوان کا اومیکرون ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد مستاآباد منڈل کے موضع گڈم میں عوام نے اپنی طرف سے موضع میں لاک ڈاؤن نافذ کرلیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن آج سے10دنوں تک نافذ رہے گا۔

حیدرآباد: ضلع سرسلہ کے ایک گاؤں کے عوام نے آج سے از خود لاک ڈاؤن نافذ کرلیا ہے۔ ایک خلیجی ملک میں واپس آئے ایک 28 سالہ نوجوان کا اومیکرون ٹسٹ پازیٹیو آنے کے بعد مستاآباد منڈل کے موضع گڈم میں عوام نے اپنی طرف سے موضع میں لاک ڈاؤن نافذ کرلیا ہے۔ یہ لاک ڈاؤن آج سے10دنوں تک نافذ رہے گا۔ گاؤں میں نئے ویرینٹ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے مقامی افراد نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ گڈم کے سرپنچ سرینواس راؤ کے ساتھ متاثرہ نوجوان کی اہلیہ اور اس کی والدہ کا کووڈ ٹسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ جس کے بعد مقامی افراد وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے موضع میں آج سے10دنوں تک لاک ڈاؤن کے نفاذ کا فیصلہ کیا ہے۔ خلیجی ملک سے واپس نوجوان کا 20دسمبر کو اومیکرون ٹسٹ کا نتیجہ پازیٹیو آیا ہے۔

 یہ نوجوان جو روزگار کیلئے گیا ہوا تھا۔ دبئی سے واپس لوٹا ہے حیدرآباد ایر پورٹ پہنچنے کے بعد نوجوان کے خون کے نمونوں کو جینوم سیکونسنگ کی جانچ کیلئے روانہ کیا گیا ہے۔ جس کی رپورٹ اومیکرون پازیٹیوآئی ہے۔ بعدازاں محکمہ صحت وطبابت کے عہدیدار نے متاثرنوجوان کی کیمپس منتقل کردیا۔

یواین آئی کے مطابق  تلنگانہ میں اومیکرون کے معاملات میں اضافہ کے پیش نظرعوام میں تشویش کی لہرپائی جاتی ہے۔ ضلع راجنا سرسلہ کے مستاباد منڈل کے گوڑم میں حال ہی میں دبئی سے آنے والے ایک شخص کے اومیکرون سے متاثرہونے کی تصدیق ہوئی تھی اس کے بعد اس کی والدہ اوربہن کی رپورٹ بھی مثبت آنے کی اطلاع ملی ہے جس کے پیش نظرموضع گوڑم میں رضاکارانہ طورپردس دن تک لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔

 گاوں والوں نے فیصلہ کیا کہ دس دنوں تک نہ ہی گاوں کا کوئی شخص باہرجاسکتا ہے اورنہ ہی کوئی باہرکا شخص گاوں میں داخل ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ 20 ڈسمبر ک سرسلہ ضلع میں اومیکرون کا کیس درج ہوا تھا۔ مقامی شخص جو15 دسمبر کو دبئی سے حیدرآباد پہنچا تھا اور اسی دن اس کا کورونا ٹسٹ کیا گیا اس کے بعد وہ اپنے آبائی مقام آگیا۔

 اس کے بعد اس کی کورونا رپورٹ مثبت پائی گئی جس پر اسے حیدرآباد طلب کرتے ہوئے اس کا جینوم ٹسٹ کیا گیاجس میں اس کے اومیکرون سے متاثر پائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈاکٹر سنجیوریڈی میڈیکل آفیسر، پوتھگل پرائمری ہیلتھ سنٹر نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ یہ شخص اومیکرون پازیٹو پایا گیا ہے جس کے بعد میڈیکل اہلکاروں کو الرٹ کر دیا گیا تھا، طبی اہلکاروں نے گاؤں والوں کو آگاہ کیا اور اس شخص سے ملاقات کرنے والوں کا پتہ چلا کر ان کے بھی ٹسٹ کئے جارہے تھے۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو؍ یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button