راجیہ سبھا ضمنی انتخاب شیڈول جاری

حال ہی میں ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے والے بنڈاپرکاش نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔جس کے سبب اس نشست کاضمنی انتخاب لازمی ہوگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں راجیہ سبھا کی نشست کے ضمنی انتخاب کے لئے مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری کیاگیا ہے۔

حال ہی میں ہوئے ایم ایل سی انتخابات میں حصہ لینے والے بنڈاپرکاش نے راجیہ سبھا کی نشست سے استعفی دے دیا تھا۔جس کے سبب اس نشست کاضمنی انتخاب لازمی ہوگیا ہے۔

12مئی کو مرکزی الیکشن کمیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاجائے گا۔پرچہ نامزدگیاں داخل کرنے کی آخری تاریخ 19مئی ہوگی۔30مئی کو صبح 9بجے سے شام 5 بجے تک رائے دہی ہوگی جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔

تبصرہ کریں

Back to top button