رام مندر کی تعمیر کیلئے دان کئے گئے 22 کروڑ روپے مالیتی چیکس باونس

ایودھیا میں شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے دفتری منیجر پرکاش گپتا نے کہاکہ اس طرح کے چیکس الگ کرنے کے لئے دوسری رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہے تاکہ ہم ان چیکس کے بارے میں ٹھیک معلومات حاصل کرسکیں۔

 ایودھیا: ملک بھر کے بھکتوں نے یہاں رام مندر کی تعمیر کیلئے فراخدلی کے ساتھ دان دیا۔ تاہم ٹرسٹ کو موصولہ 22 کروڑ روپے سے زائد مالیتی 15000 چیکس باونس ہوگئے۔ عہدیداروں نے پیر کے روز یہ بات کہی۔

وشواہندو پریشد کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق تاحال شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ نے بطور دان 3,400  کروڑ روپے کی رقم حاصل کی۔ رپورٹ میں باؤنس ہوئے چیکس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں مگر چیکس باونس ہونے کی وجوہات کے بارے میں وضاحت نہیں کی گئی۔

ایودھیا میں شری رام جنم بھومی تیرتھ شیترا ٹرسٹ کے دفتری منیجر پرکاش گپتا نے کہاکہ اس طرح کے چیکس الگ کرنے کے لئے دوسری رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہے تاکہ ہم ان چیکس کے بارے میں ٹھیک معلومات حاصل کرسکیں۔

تبصرہ کریں

Back to top button