حیدرآباد

فلیٹ کے سامنے کچرا ڈالنے کا الزام،ایڈوکیٹ نے پڑوسیوں کی پٹائی کردی۔ حیدرآباد میں واقعہ

فلیٹ کے سامنے کچرا ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایک ایڈوکیٹ نے پڑوسی ضعیف شخص اور خاتون کی پٹائی کردی۔

حیدرآباد: فلیٹ کے سامنے کچرا ڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے تلنگانہ ہائی کورٹ کے ایک ایڈوکیٹ نے پڑوسی ضعیف شخص اور خاتون کی پٹائی کردی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
گروپ I پریلمس امتحان منسوخی کیس کی سماعت
کودنڈا رام اور عامر علی خان کی نامزدگی منسوخ۔ ہائی کورٹ کا فیصلہ (تفصیلی خبر)
حیدر آباد کو بھاگیہ نگر بنانے بی جے پی امیدوار مادھوی لتا کی مہم
رضا احمد خان کوجواہر لال نہرو یونیورسٹی کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری

اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہرحیدرآباد کے ملک پیٹ علاقہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور اس ایڈوکیٹ کی شناخت انتونی ریڈی عرف کرانتی ریڈی کے طورپر کی گئی ہے جو ملک پیٹ کے موسی رام باغ، سائی نگراریزنڈنسی اپارٹمنٹ میں مقیم ہے۔

اس نے اس کے فلیٹ کے سامنے کچراڈالنے کا الزام لگاتے ہوئے ضعیف شخص اور خاتون کی پٹائی کردی۔ اس نے خاتون کو فلیٹ کے قریب گھسیٹا اور اس کی بھی بُری طرح پٹائی کردی۔

اس نے ساتھ ہی اس معاملہ میں مداخلت کرنے والوں کو بھی زدوکوب کیا۔ متاثرین نے الزام لگایا کہ ایڈوکیٹ نے ان کے منہ پر گھونسے رسید کئے۔

اس سلسلہ میں متاثرین نے پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے ایک معاملہ درج کرتے ہوئے جانچ شروع کردی۔

زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔