”راہول جی کیا آپ وائٹ چیلنج کیلئے تیارہیں؟“حیدرآباد میں پوسٹر

راہول گاندھی کے جمعہ کو تلنگانہ کے دورہ کے سلسلہ میں اس فلیکسی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے جس میں ڈرگ ٹسٹ کروانے کیلئے راہول گاندھی کو چیلنج کیاگیا ہے۔

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے ٹینک بینڈ علاقہ میں لگایاگیا فلیکسی ہر کسی کی توجہ کا مرکز بناہوا ہے جس میں پوچھاگیا ہے کہ ”راہول جی کیاآپ وائٹ چیلنج کیلئے تیارہیں؟“

یہ تحریر انگریزی میں ہے۔ راہول گاندھی کے جمعہ کو تلنگانہ کے دورہ کے سلسلہ میں اس فلیکسی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے جس میں ڈرگ ٹسٹ کروانے کیلئے راہول گاندھی کو چیلنج کیاگیا ہے۔ کانگریس لیڈر دو دن ریاست کا دورہ کرتے ہوئے مختلف پروگراموں میں حصہ لینے والے ہیں۔

قبل ازیں وائٹ چیلنج کے مسئلہ پر ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس اور اپوزیشن کانگریس کے درمیان تنازعہ سامنے آیا تھا۔ حیدرآباد کی سنگارینی کالونی میں معصوم لڑکی کی عصمت دری اور پھر اس کے قتل کی واردات کے تناظر میں دونوں جماعتوں کے درمیان لفظی بحث وتکراراور بیان بازی ہوئی تھی۔

اُس وقت ریاست میں منشیات کے خاتمہ کے لئے وائٹ چیلنج کی شروعات تلنگانہ میں کانگریس سربراہ ریونت ریڈی نے کی تھی جس کا مقصد ملک میں بڑھتی منشیات کی لعنت کے بارے میں نوجوانوں میں بیداری پیداکرنا تھا۔

انہوں نے ریاستی وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی تارک راما راو اور چیوڑلہ کے سابق رکن پارلیمنٹ کونڈاوشویشورریڈی سے اس چیلنج کے سلسلہ میں سوال کیاتھا اور کہا تھا وہ اور وشویشور ریڈی اس چیلنج کو قبول کرنے تیار ہیں،کیا تارک راما راو اس کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے تارک راما راو کے منشیات کے ریاکٹ سے تعلق ہونے کا بھی الزام لگایا تھا۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے تارک راما راؤ نے واضح کیا تھا کہ وہ اس چیلنج کے حصہ کے طورپر کسی بھی طرح کے معائنہ کے لئے تیار ہیں تاہم انہوں نے ساتھ ہی یہ سوال بھی کیا تھا کہ آیا کانگریس کی طرف سے راہول گاندھی اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے دہلی میں واقع ایمس میں اپنا معائنہ کروانے کے لئے تیار ہیں؟

حال ہی میں راہول گاندھی کے نیپال میں ایک پب میں نظرآنے کے پیش نظر بھی اس فلیکسی کو اہمیت حاصل ہوگئی ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button