راہول‘ حیدرآبادی بریانی اور چائے کے ذائقہ سے لطف اندوز

چندسال قبل سکوریٹی حصار توڑ تے ہوئے راہول گاندھی دوستوں کے ساتھ سکندرآباد کی پیراڈائزڈہوٹل پہونچے جہاں ان کی حیدرآبادی بریانی سے تواضع کی گئی تھی جو ایک بہت بڑی خبرتھی۔

حیدرآباد: ریاست اورملک کے کانگریس قائدین جب کبھی حیدرآباد کا دورہ کریں گے وہ حیدرآبادی بریانی اورچائے کاذائقہ چکھنے کی ضرورخواہش کریں گے جس کی شروعات چندسال قبل کانگریس کے سینئرقائد راہول گاندھی نے کی تھی۔

چندسال قبل سکوریٹی حصار توڑ تے ہوئے راہول گاندھی دوستوں کے ساتھ سکندرآباد کی پیراڈائزڈہوٹل پہونچے جہاں ان کی حیدرآبادی بریانی سے تواضع کی گئی تھی جو ایک بہت بڑی خبرتھی۔

ہفتہ کے روزحیدرآباد کے دورہ کے دوران راہول گاندھی‘پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹرگاندھی بھون میں منعقدہ پارٹی کے توسیع اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حیدرآبادی بریانی کھانے اورچائے نوشی کی خواہش کونہیں چھپاسکے۔

ان کی اس خواہش کودیکھتے ہوئے پردیش کانگریس کے قائدین نے راہول کے لئے سکندرآباد کی پیراڈائزہوٹل سے بریانی کا آرڈر دیا اور نامپلی کی نیلوفرکیفے کی چائے جومشہور مشروب ہے‘منگوائی۔

گاندھی بھون کے ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے فوری بعد گاندھی بھون کے ایک روم میں ان کے اعزازمیں ترتیب دیئے گئے لنچ میں راہول گاندھی نے کوک کے ساتھ حیدرآبادی بریانی کھائی۔خصوصی پرواز سے دہلی رونگی سے قبل انہوں نے نیلوفر کی چائے بھی نوش کی۔

تبصرہ کریں

Back to top button