بھارت

جی ایس ٹی آمدنی میں بھاری اضافہ

ماہ جولائی میں جی ایس ٹی وصولی 1 لاکھ 48 ہزار 995 کروڑ روپئے رہی۔ جو جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد سے دوسری سب سے زیادہ آمدنی ہے۔

نئی دہلی: ماہ جولائی میں جی ایس ٹی وصولی 1 لاکھ 48 ہزار 995 کروڑ روپئے رہی۔ جو جی ایس ٹی لاگو ہونے کے بعد سے دوسری سب سے زیادہ آمدنی ہے۔

گزشتہ سال جولائی کے مقابلہ اس سال جولائی میں جی ایس ٹی آمدنی 28 فیصد بڑھ گئی۔

گزشتہ برس جولائی میں یہ آمدنی 1 لاکھ 16 ہزار 399 کروڑ روپئے تھی۔ وزارتِ فینانس نے ایک بیان میں یہ بات بتائی۔+