روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شو کے دوران استعفیٰ دے دیا

برطانوی اخبار' دی گارجین' کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے میڈیا ہاؤسز پر یوکرین کے تنازع کو بیان کرنے کے لیے حملہ یا جنگ جیسے الفاظ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ماسکو: روس کی یوکرین میں جاری جنگ کے بعد روسی چینل کے ملازمین نے لائیو شیو کے دوران استعفیٰ دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز روسی ٹیلی ویژن چینل’ٹی وی رین‘ نے یوکرین پر حملے کی کوریج کے پیش نظر حکام کی طرف سے آپریشن بند کرنے کے حکم کے بعد ٹرانسمیشن روک دی۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق روس کے ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹر نے رواں ہفتے کے شروع میں ٹی وی رین کی نشریات کو معطل کردیا تھا جبکہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چینل کے کچھ ملازمین پہلے ہی اپنی حفاظت کے خوف سے ملک چھوڑ کر جاچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق روسی چینل ‘ٹی وی رین’ ( جو روس کے آخری آزاد خبر رساں اداروں میں سے ایک ہے )کے ملازمین نے یوٹیوب پر نشر ہونے والے آخری پروگرام میں’جنگ نہیں امن’ کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے اسٹوڈیو سے واک آؤٹ کیا۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی میڈیا کو صرف سرکاری ذرائع سے فراہم کردہ معلومات شائع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برطانوی اخبار’ دی گارجین’ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کے میڈیا ہاؤسز پر یوکرین کے تنازع کو بیان کرنے کے لیے حملےیا جنگ جیسے الفاظ استعمال کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button