روس نے یوکرین کے زاپوریزیا جوہری پلانٹ کو اپنی تحویل میں لے لیا

روسی فوجیوں نے جوہری ضابطے کے سرکاری ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کی سائٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر لکھاکہ ’’زاپوریزیا این این پی کی سائٹ کو روسی فوجی دستوں نے تحویل میں لے لیا ہے۔

کیف: یوکرین کے زاپوریزیا علاقے کی فوجی انتظامیہ نے جمعہ کو بتایا کہ روسی فوجیوں نے جوہری ضابطے کے سرکاری ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے زاپوریزہیا نیوکلیئر پاور پلانٹ (این پی پی) کی سائٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔ انتظامیہ نے ٹیلی گرام پر لکھاکہ ’’زاپوریزیا این این پی کی سائٹ کو روسی فوجی دستوں نے تحویل میں لے لیا ہے۔ آپریشن کے عہدیداروں نے ضرورت کے مطابق تکنیکی جانچ کی اور محفوظ آپریشن کو یقینی بنایا۔”

اس سے قبل یوکرین کی ریاستی ایمرجنسی سروس نے بتایا تھا کہ زاپوریزیا جوہری پاور پلانٹ کے باہر آگ لگ گئی اور اس کا ایک یونٹ بند کر دیا گیا۔ انہوں نے بعد میں بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اس واقعہ میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button