کھیل

آئی پی ایل 2024 کا آج سے آغاز، چینائی اور آر سی بی میں پہلا مقابلہ

چینائی کے پلیئنگ الیون میں اجنکیا رہانے اور شیوم دوبے کو بھی موقع مل سکتاہے۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ کی جگہ تقریباً یقینی ہے۔ شاردول ٹھاکر افتتاحی میچ میں سی ایس کے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ وہ فارم میں ہے۔

چینائی: آئی پی ایل 2024 کا آج سے آغاز ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں جملہ 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دفاعی چمپئن چینائی سوپر کنگز اور رائل چیالنجر بنگلور کے درمیان افتتاحی مقابلہ ہوگا۔ چینائی سوپر کنگز کی قیادت مہیندر سنگھ دھونی کررہے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے فاس ڈوپلسیس آر سی بی کے کپتان ہوں گے۔

متعلقہ خبریں
آئی پی ایل اور ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا میری خواہش : عابدمشتاق
ہیلمٹ واقعہ پر اویش خان نے خاموشی توڑدی
پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم
ریکارڈ پانچویں خطاب سے ایم ایس دھونی ایک قدم دور
دھونی کو آئی پی ایل سے ریٹائرڈ ہوجانا چاہئے:کپل دیو

 دونوں ٹیموں کے پاس مختصر فارمیٹ کے بہترین کھلاڑی ہیں جو کسی بھی وقت میاچ کا نتیجہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی والی ٹیم چینائی کی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر کھیلے گی۔ ایسے میں چینائی میں جیت درج کرنا آر سی بی کیلئے مشکل ہوسکتا ہے۔

 اگر ہم اب تک کے ریکارڈ پر نظر ڈالیں تو ایسا لگتا ہے کہ چینائی کا ہاتھ اوپر ہے۔ چینائی نے گزشتہ سیزن کے فائنل میں گجرات ٹائٹنز کو شکست دی تھی۔ لیکن بار چیمپئن بننا آسان نہیں ہوگا۔ سی ایس کے کے کچھ کھلاڑی زخمی ہیں۔ اس لیے اس وقت ان کے کھیلنے پر شک ہے۔ ڈیون کونوے نے گزشتہ سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

لیکن ابھی تک ان کی واپسی کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ موصول نہیں ہوا ہے۔ کونوے نیوزی لینڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایک میچ میں زخمی ہو گئے تھے۔ سی ایس کے اس سیزن کے پہلے میچ میں روتوراج گائیکواڈ اور رچن رویندرا کو اوپننگ کا موقع دے سکتا ہے۔

 چینائی کے پلیئنگ الیون میں اجنکیا رہانے اور شیوم دوبے کو بھی موقع مل سکتاہے۔ اس کے علاوہ رویندر جڈیجہ کی جگہ تقریباً یقینی ہے۔ شاردول ٹھاکر افتتاحی میچ میں سی ایس کے کیلئے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں کیونکہ وہ فارم میں ہے۔

انہوں نے حال ہی میں رانجی ٹرافی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔ دھونی اور کوہلی طویل عرصے تک ٹیم انڈیا کے ساتھ کھیل چکے ہیں۔ لیکن یہ دونوں کھلاڑی آئی پی ایل میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

 دھونی نے 250 میچوں میں 5082 رنز بنائے ہیں جبکہ کوہلی نے 237 میچوں میں 7263 رنز بنائے ہیں۔ ادھر دوسری جانب  آر سی بی جس کی کپتانی ڈو پلیسس کررہے ہیں‘ رجت پاٹیدار اور مہیپال لومرور کو پلیئنگ الیون میں شامل کرسکتی ہے۔

 ویراٹ کوہلی اور گلین میکسویل کی بھی جگہ یقینی ہے۔ تجربہ کار وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک بھی میدان میں اترسکتے ہیں۔ ٹیم میں محمد سراج اور آکاش دیپ کو بولنگ اٹیک میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ سابق کپتان ویراٹ کوہلی طویل عرصہ کے بعد واپسی کی وجہ سے توجہ کا مرکز رہیں گے۔

دونوں ٹیموں کے ریکارڈ کی بات کریں تو سی ایس کے اور آر سی بی کے درمیان اب تک 31 میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ اس دوران آر سی بی نے صرف 10 میچ جیتے ہیں جبکہ سی ایس کے نے 20 میچ جیتے ہیں۔ اس طرح بنگلور کو 20 میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 اس کے پاس کئی بڑے کھلاڑی ہیں لیکن سی ایس کے کو چیلنج کرنا آسان نہیں ہوگا۔ کل ہونے والے افتتاحی مقابلہ کیلئے چینائی سوپر کنگز کا پلیئنگ الیون اس طرح ہوسکتاہے۔

 رتوراج گائیکواڈ، راچین رویندرا، اجنکیا رہانے، شیوم دوبے، معین علی، رویندر جڈیجہ، مچل سینٹنر، ایم ایس دھونی (کپتان اور وکٹ کیپر)، شاردول ٹھاکر، دیپک چہر، مہیش تھیکشانا۔ آر سی بی کا پلیئنگ الیون اس طرح ہوسکتاہے۔

 ویراٹ کوہلی، فاف ڈو پلیسس (کپتان)، رجت پاٹیدار، گلین میکسویل، کیمرون گرین، مہیپال لومرور، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، کرن شرما، ریسی ٹوپلی، محمد سراج، آکاش دیپ۔