ریاست میں عوام کی ہیلت پروفائل اسکیم کا کل سے آغاز متوقع

حیدرآباد: ریاستی وزیر میڈیکل ہیلت و فیملی ویلفیر ہریش راؤ نے آج کہا کہ حکومت 5 مارچ سے ”ریاست کے لوگوں کے“ ہیلت پروفائل ریکارڈ اسکیم کو متعارف کرائے گی۔ اس اسکیم کے تحت ریاست بھر کے عوام کی ہیلت پروفائل کاریکارڈ رکھا جائے گا۔

نرمل ٹاؤن کے دورہ کے دوارن ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ماڈرن لائف اسٹائل کے سبب ریاست میں بی پی اور شوگر کے واقعات میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ ان کے ساتھ عوام کو صحت کے دیگر مسائل کا بھی سامنا ہے۔ عوام میں آشا ورکرس کا ایک مقام ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانگی ہاسپٹلوں میں 95فیصد سرجریز کی جاتی ہیں جبکہ سرکاری دواخانوں میں آپریشن کے بغیر نارمل زچگی کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ حاملہ خواتین نارمل زچگی کی اہمیت کے بارے میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ادعا کیا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے آشا ورکرس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا ہے۔ راؤ نے کہا کہ تلنگانہ میں دواؤں کی کوئی قلت نہیں ہے۔

Back to top button