ریاست کی ترقی میں صنعت اور کامرس شعبہ جات کو حصہ ادا کرنے پر زور: نتین گڈکری

مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ ملک معاشی طور پر ترقی کررہا ہے اور مہاراشٹرا ملک میں تیز رفتارمعاشی ترقی کرنے والی ریاست ہے۔

ممبئی:ٖ مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نیتن گڈکری نے آج کہا کہ مہاراشٹرا کی ترقی کے لئے صنعتوں‘ کامرس اور زرعی شعبہ جات کو حصہ ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی کے لئے مذکورہ شعبہ جات کو اشتراک تعاون کرنا چاہئے مہاراشٹرا چیمبر آف کامرس انڈسٹری اینڈ اگریکلچر (ایم اے سی سی آئی اے) کے 94 ویں سالانہ پروگرام کو مخاطب کرتے ہوئے نیتن گڈکری نے کہا کہ زراعت‘ ترقی کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اس لئے اس طرف توجہ کی ضرورت ہے۔

انھوں نے کہا کہ صنعت کامرس اور زرعی شعبہ جات کو چاہئے کہ وہ ریاست کی ترقی کے لئے تعاون کرتے ہوئے دستاویز پر مبنی نظریہ تیار کریں اور اس ویژن ڈاکومنٹ کے مطابق کام کریں انھوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومتوں وکو چاہئے کہ وہ اس مقصد کے لئے ممکنہ تعاون اور مدد کرے۔

 مرکزی وزیر گڈکری نے کہا کہ ملک معاشی طور پر ترقی کررہا ہے اور مہاراشٹرا ملک میں تیز رفتارمعاشی ترقی کرنے والی ریاست ہے۔انھوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کے مواقع ہیں تاہم اس سلسلہ میں عصری طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اس استفادہ کیا جائے تو بہ عجلت ممکنہ ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

انھوں نے آٹو موبائیل انڈسٹری کے فروغ کے لئے گرین ہائیڈروجن کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔ گرین ہائیڈروجن کی تیاری کے عمل میں پانی کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ نیتن گڈکری نے آٹو موبائیل انڈسٹری روز گار کا ذریعہ ہے۔ برآمدات کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی دونوں حکومتوں کو آمدنی ہوگی۔

آئندہ پانچ سال کے دوران شعبہ کو دوگنی آمدنی ہوگی۔ فی الحال 7.5 لاکھ کروڑ سے اضافہ ہوکر آمدنی تقریباً 15 لاکھ ہوجائے گی۔ انھوں نے ایتھنول اور پٹرول کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ کئی شوگر کمپنیاں این سی ایل ٹی سے محفوظ رہی۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button