سائبر سیکوریٹی کورسس میں داخلے درخواستیں مطلوب

این اے سی ایس نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، ای بی سی، اوبی سی، اقلیتی اور جسمانی معذور امیدواروں کو فیس میں 60 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

حیدرآباد: نیشنل اکیڈیمی آف سائبر سیکوریٹی (این اے سی ایس) نے سائبر سیکوریٹی کورسس میں داخلوں کیلئے اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستیں طلب کی ہیں۔

انٹر میڈیٹ ڈگری، ڈپلومہ، انجینئرنگ اور پی جی کے خواہشمند امیدوار سائبر سیکوریٹی آفیسر، ڈپلومہ ان سائبر سیکوریٹی مینجمنٹ پوسٹ ڈپلومہ ان سائبر سیکوریٹی مینجمنٹ اور سرٹیفکیٹ ان سائبر سیکوریٹی کورسس میں داخلوں کیلئے درخواستیں داخل کرسکتے ہیں۔

این اے سی ایس نے اپنے صحافتی اعلامیہ میں بتایا کہ ایس سی، ایس ٹی، بی سی، ای بی سی، اوبی سی، اقلیتی اور جسمانی معذور امیدواروں کو فیس میں 60 فیصد کی رعایت دی جائے گی۔

درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 31 دسمبر مقرر کی گئی ہے۔ تفصیلات کیلئے 7893141797 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

ذریعہ
این ایس ایس

تبصرہ کریں

Back to top button