سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے ٹی آر کی قیادت میں ایک وفد امریکہ روانہ

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو امریکہ روانہ وفد کی قیادت کررہے ہیں تاکہ ریاست کے لئے عالمی کمپنیوں سے سرمایہ کاری کو راغب کرنے کی کوشش کی جاسکے۔تلنگانہ کا یہ وفد ہفتہ کی صبح حیدرآباد سے امریکہ کیلئے روانہ ہوگیا۔

یہ وفد جن امریکی شہروں کا دورہ کرے گاان میں لاس اینجلس،سین ڈیاگو،سان جوس، بوسٹن اورنیویارک شامل ہے۔ وزیرتارک راما راو نے ایک ہفتہ کے اس دورہ کا ایجنڈہ تیار کیا ہے وہ امریکہ میں سرکردہ کمپنیوں کے انتظامیہ سے ملاقات کریں گے اور ان سے تبادلہ خیال کریں گے۔

وہ ریاست کی ترقی پذیر پالیسیوں کے بارے میں واقف کروائیں گے اور تلنگانہ میں صنعت دوست سرمایہ کاری کے فائدوں سے واقف کروائیں گے۔ان کے ساتھ تلنگانہ کے پرنسپل سکریٹری برائے آئی ٹی جئیش رنجن کے ساتھ ساتھ دیگر شامل ہیں۔

Back to top button