سروگیسی کے ذریعہ ماں بنیں پرینکا چوپڑا

پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ پرینکا اور نک جونس نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس والدین بن گئے ہیں۔

پرینکا چوپڑا اور ان کے شوہر نک جونس نے سروگیسی کے ذریعے ایک بچے کا استقبال کیا ہے۔ پرینکا اور نک جونس نے یہ خوشخبری سوشل میڈیا کے ذریعے شیئر کی ہے۔

پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا ’’ ہمیں اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بہت خوشی ہورہی ہے کہ ہم سروگیسی سے والدین بنے ہیں۔

ہم احتراماً اس خاص وقت کے دوران آپ سے رازداری کی اپیل کرتے ہیں کیونکہ ہم اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔

بہت بہت شکریہ‘‘۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے سال 2018 میں شادی کی تھی۔

تبصرہ کریں

Back to top button