سرکاری اسکیم کے فوائد حاصل کرنے بھائی نے سگی بہن سے شادی کرلی

حکومت ہر جوڑے کو گھریلو سازوسامان کے علاوہ 35 ہزار روپے نقد بھی دیتی ہے۔اسکیم کی تفصیلات کے مطابق 20 ہزار روپے دلہن کے بینک کھاتہ میں جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ 10 ہزار روپے مالیاتی تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

فیروزآباد(اترپردیش): ایک عجیب و غریب واقعہ میں ایک شخص نے اپنی سگی بہن سے اجتماعی شادیوں کی ایک تقریب میں شادی رچالی تاکہ مکھیہ منتری ساموہک وواہ یوجنا کے تحت رقم حاصل کرسکے۔ اس اسکیم کے تحت محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے شادیاں کرائی جاتی ہیں۔

 ریاستی حکومت ہر جوڑے کو گھریلو سازوسامان کے علاوہ 35 ہزار روپے نقد بھی دیتی ہے۔اسکیم کی تفصیلات کے مطابق 20 ہزار روپے دلہن کے بینک کھاتہ میں جمع کرائے جاتے ہیں جبکہ 10 ہزار روپے مالیاتی تحائف بھی دیئے جاتے ہیں۔

 یہ شادی فیروزآباد کے تنڈلا میں 11 دسمبر کو انجام پائی اور اس وقت منظرعام پر آئی جب مقامی دیہاتیوں نے شادی شدہ جوڑے کی بھائی بہن کی حیثیت سے شناخت کی۔یہ تقریب تنڈلا بلاک ڈیولپمنٹ آفس کے احاطہ میں منعقد کی گئی تھی جس میں دیگر 51 جوڑوں نے بھی شادی کی تھی۔

تنڈلا کے بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر نریش کمار نے بتایا کہ خاطیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ بھائی کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور اس کے آدھار کارڈ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button