سرکاری عہدیدار‘ واٹس ایپ کا محتاط استعمال کریں: مرکز

۔ اعلیٰ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوران میٹنگ اسمارٹ واچ یا اسمارٹ فون کا استعمال نہ کریں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے گوگل میٹ یا زوم بھی استعمال نہ کریں۔

نئی دہلی: مرکز نے موجودہ نظام کی کمزوریوں کا جائزہ لینے کے بعد انٹلیجنس ایجنسیوں کی وضع کردہ نئی کمیونیکیشن اڈوائزری جاری کی ہے۔ ذرائع کے بموجب تمام سرکاری عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ خفیہ جانکاری شیئر کرنے کے لئے واٹس ایپ‘ ٹیلی گرام وغیرہ کا استعمال نہ کریں کیونکہ ان ایپس کے سرورس پر بیرونی ممالک کی خانگی کمپنیوں کا کنٹرول ہے اور اس جانکاری کو ملک دشمن طاقتیں استعمال کرسکتی ہیں۔

گھر سے کام کے دوران عہدیداروں کو صرف کمیونیکیشن کے لئے صرف ای آفس اپلیکیشن استعمال کرنا چاہئے۔ کوئی بھی خفیہ دستاویز عہدیداروں کے موبائل فون میں اسٹور نہ رہے۔ اعلیٰ عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ دوران میٹنگ اسمارٹ واچ یا اسمارٹ فون کا استعمال نہ کریں۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے لئے گوگل میٹ یا زوم بھی استعمال نہ کریں۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button