سعودی عرب۔ انڈیا یکم دسمبر سے راست پروازیں

سعودی عرب نے جمعرات کو ہندوستان‘ پاکستان‘ انڈونیشیا‘ مصر اور دیگر دو ممالک کے درمیان براہ راست پرواز سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ریاض: سعودی عرب نے ہوائی مسافروں کے سفر کوآسان بنانے کے لئے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے یکم دسمبر سے ہندوستان اور دنیا کے پانچ دیگر ممالک سے براہ راست پروازیں دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان جمعرات کو کیا گیا۔ہندوستانی سفارت خانے نے اس فیصلے کے لئے ریاض میں سعودی اتھارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ فضائی سروس دونوں ممالک کی دوستی کو ایک نئی جہت تک لے جائے گی۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ سعودی عرب نے ہندوستان کے لیے براہ راست فضائی سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ ہم اس فیصلے پر سعودی اتھاریٹی کے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ یہ فضائی سروس ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی اور یہ دونوں ممالک کے تعلقات کو ایک نئی جہت پر لے جائے گی۔سعودی عرب نے جمعرات کو ہندوستان‘ پاکستان‘ انڈونیشیا‘ مصر اور دیگر دو ممالک کے درمیان براہ راست پرواز سروس شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اب ان ممالک سے سفر کرنے والے مسافر کو سعودی عرب میں 14 دن تک قرنطینہ میں نہیں رہنا پڑے گا۔سعودی پریس ایجنسی نے وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ نئے حکم نامہ کا اطلاق یکم دسمبر سے ہو گا۔ برازیل اور ویتنام بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل ہیں جہاں سعودی عرب سے براہ راست فلائٹ سروس شروع کی جا رہی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان ممالک سے سفر کرنے والے مسافروں کو اب صرف پانچ دن ادارہ جاتی قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ گرچہ ملک سے باہر ان کے ویکسینیشن کی حیثیت کچھ بھی ہو۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

Back to top button