سعودی عرب میں ایک اور محفل موسیقی (تصاویر)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے بعد اس کے مضافات میں واقع بنبان میں پھر ایک بار رقص و سرور کی محفل سجائی گئی۔ اس محفل کو ساؤنڈ اسٹارم میوزک فیسٹیول کا نام دیا گیا جس میں سعودی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے موسیقی کا لطف اٹھایا۔







