سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز

سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آچکا ہے۔ ہلال نظر آنے کی سرکاری طور پر توثیق کی گئی ہے جس کے بعد سعودی کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی ماہ رمضان المبارک کا آغاز عمل میں آیا۔

حیدرآباد: سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آچکا ہے۔ ہلال نظر آنے کی سرکاری طور پر توثیق کی گئی ہے جس کے بعد سعودی کے ساتھ دیگر ممالک میں بھی ماہ رمضان المبارک کا آغاز عمل میں آیا۔

سعودی عرب میں سرکاری اعلان کے مطابق ہفتہ 2 اپریل کو رمضان کا پہلا روزہ ہوگا۔

سعودی عرب کی جانب سے رمضان کا چاند نظر آنے کی توثیق کے بعد خلیجی ممالک کے علاوہ دیگر ممالک نے بھی ہفتہ کو پہلے روزہ کا اعلان کیا ہے۔

ان ممالک میں افغانستان، البانیہ، آرمینیا، آسٹریا، آذربائیجان، بحرین، بیلجیم، بولیویا، بلغاریہ، برکینا فاسو، چیچنیا، ڈنمارک، فن لینڈ، جارجیا، ہنگری، آئس لینڈ، عراق (سنی سعودیوں کی پیروی کرتے ہیں)، اٹلی، جاپان، اردن، قازقستان، کویت، کرغزستان، لبنان، موریطانیہ، ہالینڈ، فلسطین، قطر، رومانیہ، روس، سنگاپور، سوڈان، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، شام، تائیوان، تاجکستان، تاتارستان ، ٹوگو، ترکمانستان، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، ازبکستان اور یمن شامل ہیں۔

رمضان المبارک کا چند نظر آنے کے ساتھ ہی ان ممالک کی مساجد میں نماز عشا کے بعد خصوصی عبادت نماز تراویح کا اہتمام شروع ہوچکا ہے۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں بھی تراویح کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

تبصرہ کریں

Back to top button