حیدرآباد

حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

شہرحیدرآبادمیں آج صبح موسم گرم تھا تاہم جیسے جیسے وقت گزرتا گیا شہریوں کوموسم کے خوشگوارہونے کااحساس ہونے لگا۔

حیدرآباد: شہرحیدرآبادمیں آج صبح موسم گرم تھا تاہم جیسے جیسے وقت گزرتا گیا شہریوں کوموسم کے خوشگوارہونے کااحساس ہونے لگا۔

دھیرے دھیرے آسمان پر بادل چھانے لگے اور شام کے وقت شہر کے مختلف مقامات پر ہلکی بارش ہوئی جبکہ رات میں بھی کئی مقامات پر بارش ہوئی جس سے عوام کوشدید گرمی سے کسی قدر راحت ملی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں جمعہ تک زردالرٹ جاری کرتے ہوئے بارش کی پیش قیاسی کی ہے اس دوران شہر میں شام یارات کے اوقات میں بارش یاگرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوگی۔

دن کا درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔

اضلاع عادل آباد‘کمرم بھیم آصف آباد‘ نرمل‘کریم نگر‘نظام آباد‘کاماریڈی‘ منچریال اور میدک میں آرینج الرٹ جاری کرتے ہوئے اوسط بارش‘گرج چمک اور ژالہ باری کی پیش قیاسی کی گئی۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی کہ 9اپریل کے بعد شہر حیدرآباد کے بشمول ریاست بھر میں موسم گرم رہے گا اور بارش کابھی امکان نہیں ہے۔