سعودی عرب نے پاکستان کی مالی امداد بحال کردی

حکام کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان کو فوری طور پر ایک سال کے لیے تین ارب ڈالر اور تیل کی ادائیگیوں کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ امداد فراہم کرے گی۔

اسلام آباد: سعودی عرب کی حکومت نے ایک بار پھر پاکستان کی مالی امداد بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستانی روزنامہ ’ڈان‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے پاکستان کو دوبارہ مالی امداد بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔

اس مالی امداد پر اتفاق وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتہ دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا۔ تاہم اس رپورٹ کے مطابق اس کا باضابطہ اعلان وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصول شوکت ترین اور وزیر توانائی حماد اظہر چہارشنبہ کو ایک پریس کانفرنس میں کریں گے۔

حکام کا کہنا تھا کہ سعودی حکومت پاکستان کو فوری طور پر ایک سال کے لیے تین ارب ڈالر اور تیل کی ادائیگیوں کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر سالانہ امداد فراہم کرے گی۔

ذریعہ
یواین آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button