سعودی عرب کا معتمرین کیلئے ایک نئی سہولت کا اعلان

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبویؐ میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔

ریاض: سعودی حکومت نے عمرہ کے لیے آنے والے خوش قسمت افراد کی آسانی کے لیے ایک نیا اقدام اْٹھایا ہے جس کی مدد سے معتمرین ہوٹل کا کمرہ بک کرانے اور ٹرانسپورٹ سمیت کئی سہولیات حاصل کرسکتے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کرانے اور زیارات مقدسہ کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قبل ازیں اس ایپ سے صرف عمرہ ویزہ اور خانہ کعبہ و مسجد نبویؐ میں جگہ کی تصدیق کی جا سکتی تھی۔

وزارت حج و عمرہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اعتمرنا ایپ میں ’حجز خدمہ‘ کے آپشن میں بکنگ کی سہولت بھی شامل کردی گئی ہے جس میں اْن تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست ہوگی جن کی مدد سے معتمرین مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل میں کمرہ اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ عمرہ زائرین اعتمرنا ایپ کے ذریعے ہوٹل میں کمرہ بک کراسکتے ہیں اور دیگر اہم سہولتیں حاصل کر سکتے ہیں۔ عکاظ اخبار کے مطابق وزارت حج نے بیان میں کہا کہ جو عمرہ زائرین ہوٹلوں میں کمرہ، سفر کے لیے ٹرانسپورٹ اور مختلف سہولتیں حاصل کرنا چاہتے ہوں وہ ایسا کر سکتے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ اعتمرنا ایپ کے ذریعے ’حجز خدمہ‘ میں بکنگ کی علامت کو پش کریں جس سے ان تمام رجسٹرڈ پلیٹ فارموں کی فہرست سامنے آجائے گی جو سینٹرل بکنگ (مقام) سے منسلک ہوں گی۔

وزارت حج کا کہنا ہے کہ منظور شدہ پلیٹ فارمز کے ذریعے عمرہ زائر یا مسجد نبوی کی زیارت کا خواہشمند مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے سفر کے دوران ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے لیے بس وغیرہ کی بکنگ کرا سکتا ہے۔ اسی طرح دیگر سہولیات بھی حاصل کر سکے گا۔

ذریعہ
منصف ویب ڈیسک

تبصرہ کریں

Back to top button