سنجے راؤت کی دختران کے تجارتی شراکت دار کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا

یکم فروری کو ای ڈی نے پروین ایم راؤت کے مکان پر دھاوا کیا تھا۔ پی ایم ایل اے کی دفعہ 50کے تحت ان کا بیان بھی قلمبند کیا تھا۔

ممبئی: انفورسٹمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے1,034کروڑ کے اراضی اسکام کے سلسلے میں سجیت پاٹکر کے مکان پر دھاوا کیا جو اطلاعات کے مطابق شیوسینا لیڈر سنجے راؤت کی دختران پوروشی اور ودیتھا کے تجارتی شراکت دار ہیں۔

 ای ڈی نے گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ ممبئی کے سابق ڈائرکٹر پروین ایم راؤت کو چہارشنبہ کے روز گرفتار کیا تھا۔ فی الحال وہ آٹھ دنوں تک ای ڈی کی تحویل میں ہیں۔

 یکم فروری کو ای ڈی نے پروین ایم راؤت کے مکان پر دھاوا کیا تھا۔ پی ایم ایل اے کی دفعہ 50کے تحت ان کا بیان بھی قلمبند کیا تھا۔ای ڈی نے ایک اور کیس میں پروین ایم راؤ کی 72.65کروڑ کی جائیداد بھی ضبط کی تھی۔

عہدیدار نے کہا کہ گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ گوریگاؤں ممبئی کی پاترا چال کی تعمیر نو میں شامل ہے۔ پاترا چا ل جو مہاڈا کی 47ایکڑ اراضی پر قائم ہے، یہاں 672 کرایہ دار ہیں۔ اب ای ڈی اس کیس میں سجیت پاٹکر کے کردار کی تحقیقات کررہی ہے۔

عہدیدار نے کہا کہ ای ڈی نے اقتصادی جرائم ونگ ممبئی کے ایف آئی آر کی بنیاد پر پی ایم ایل اے کی دفعات کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا۔ گرو آشیش کنسٹرکشن پرائیویٹ لمیٹیڈ نے پاترا چال گور یگاؤں ممبئی کی تعمیر نو کے لیے کرایہ داروں اور مہاڈا کے ساتھ سہ رخی معاہدہ کیا تھا۔

ذریعہ
آئی اے این ایس

تبصرہ کریں

Back to top button