سنیل جاکھڑ کو 2 سال کیلئے کانگریس سے معطل کرنے کی سفارش

کمیٹی نے اپنی سفارشات کانگریس صدر سونیا گاندھی کو پیش کردی ہیں جو ضروری کارروائی کرے گی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 5 رکنی کمیٹی کے سربراہ سینئر قائد اے کے انٹونی ہیں۔

نئی دہلی: کانگریس تادیبی کمیٹی نے منگل کے دن سفارش کی کہ سابق صدر پردیش کانگریس پنجاب سنیل جاکھڑ کو 2 سال کیلئے معطل کردیا جائے اور انہیں تمام پارٹی عہدوں سے ہٹادیا جائے۔ کمیٹی نے کیرالا کانگریس قائد کے وی تھامس کو بھی پارٹی مخالف سرگرمیوں پر تمام عہدوں سے ہٹادینے کی سفارش کی۔ کانگریس تادیبی کمیٹی کا اجلاس آج صبح نئی دہلی میں منعقد ہوا۔

کمیٹی نے اپنی سفارشات کانگریس صدر سونیا گاندھی کو پیش کردی ہیں جو ضروری کارروائی کرے گی۔ ذرائع نے یہ بات بتائی۔ 5 رکنی کمیٹی کے سربراہ سینئر قائد اے کے انٹونی ہیں۔ منگل کی میٹنگ میں ارکان کمیٹی طارق انور‘ جے پی اگروال‘ جی پرمیشور اور اے کے انٹونی نے شرکت کی۔ امبیکا سونی موجود نہیں تھیں۔

کانگریس تادیبی کمیٹی کی میٹنگ سے قبل سنیل نے ٹویٹ کیا تھا کہ ”آج سر قلم ہوں گے اُن کے جن میں ابھی ضمیر باقی ہے“۔ انہوں نے سابق چیف منسٹر پنجاب چرنجیت سنگھ چنی پر تنقید کی تھی اور عام آدمی پارٹی کے ہاتھوں کانگریس کی شکست کے بعد انہیں پارٹی کیلئے بوجھ قراردیا تھا۔ جبکہ تھامس نے 9  اپریل کو سی پی آئی ایم کے زیراہتمام ایک سیمینار میں شرکت کی۔ مقامی قائدین نے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاتھا۔

ذریعہ
پی ٹی آئی

تبصرہ کریں

یہ بھی دیکھیں
بند کریں
Back to top button