حیدرآباد

سری سیلم اور ناگرجناساگر پراجکٹس سے پانی چھوڑاگیا

ناگرجناساگر ریزروائر میں بھی پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے پیش نظر حکام نے اس کے 16 دروازے کھول کر پانی کو چھوڑا۔اس پراجکٹ میں 2.40 لاکھ کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے پانی کو چھوڑا گیا۔

حیدرآباد: سری سیلم اور ناگرجناساگر پراجکٹس کی سطح آب میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔ بالائی علاقوں سے سری سیلم میں پانی کا شدید بہاودرج کیاجارہا ہے۔اس کے پیش نظر حکام نے اس کے 9 دروازوں کو 10 فٹ تک اٹھا کر پانی کو چھوڑا۔ اس پراجکٹ میں 3,23,613 کیوسک کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 3,13,463 کیوسک پانی چھوڑاگیا۔

سری سیلم میں پانی کی مکمل سطح 885 فٹ ہے۔ فی الحال اس کی سطح 884.60 فٹ درج کی گئی ہے۔ ٹی ایم سی میں اس کی سطح 215کے برخلاف 213درج کی گئی ہے۔