باپ کی قاتل بیٹی، عاشق کے ساتھ گرفتار

لڑکی نے باپ کی جانب سے اس کی محبت میں رکاوٹ پر اس کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر ایک سپاری گروہ بنایا اور پھر ایک دن سالن میں اپنے باپ کو بے ہوشی کی دوا ملاکر دے دی۔

حیدرآباد: محبت میں رکاوٹ بننے والے باپ کو لڑکی نے اپنے عاشق اور اس کے ساتھیوں کے ساتھ مل کرقتل کردیا۔

یہ واردات حیدرآباد کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آئی۔اس علاقہ میں رہنے والے راماکرشنا نامی شخص کی بیٹی ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی۔ اس نے اپنے باپ کو اس بات سے واقف کروایا جس پر راماکرشنا نے دونوں کی محبت کو تسلیم کرنے اور شادی سے انکارکردیا۔

لڑکی نے باپ کی جانب سے اس کی محبت میں رکاوٹ پر اس کے قتل کا منصوبہ بنایا۔ اس نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر ایک سپاری گروہ بنایا اور پھر ایک دن سالن میں اپنے باپ کو بے ہوشی کی دوا ملاکر دے دی جس کے نتیجہ میں راماکرشنا بے ہوش ہوگیا۔

بعد ازاں لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو اس بات کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے پر عاشق اپنے ساتھیوں کے ساتھ وہاں پہنچ گیا اور راما کرشنا کا قتل کردیا۔

پولیس نے اس سلسلہ میں نابالغ لڑکی اور اس کے بوائے فرینڈ کے ساتھ ساتھ اس کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کرلیا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ذریعہ
یو این آئی

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.