چارمینار کے دامن میں کل منفرد سنڈ ے فنڈ ے پروگرام

اسپیشل پرنسل سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہر ی ترقیات اروندکمارنے ایک شام چارمینار کے نام کے نام سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 17 اکتوبرکوچارمینارکے دامن میں ایک شام چارمینار کے نام پروگرام منعقد ہوگا۔

حیدرآباد: ٹینک بنڈپرہراتوارکومنعقدہونے والے مقبول عام پروگرام سنڈے فنڈے اب آئندہ اتوار (17اکتوبر)سے تاریخی چارمینارکے دامن میں بھی منعقدہوگاجوٹینک بنڈ کے پروگرام سے بالکل مختلف رہے گا۔

حیدرآبادٹریفک پولیس ہراتوار کواس تاریخی عمارت کے اطراف5بجے شام سے نصف شب تک ٹریفک پرتحدیدات عائد کرے گی۔

اسپیشل پرنسل سکریٹری بلدی نظم ونسق وشہر ی ترقیات اروندکمارنے ایک شام چارمینار کے نام کے نام سے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ 17 اکتوبرکوچارمینارکے دامن میں ایک شام چارمینار کے نام پروگرام منعقد ہوگا۔

7:30 بجے شام پولیس بیانڈکامظاہرہ ہو گا۔8:30 بجے شب دکھنی مزاحیہ مشاعرہ منعقد کیاجائے گا۔حیدرآبادمیٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی کی جانب سے پودے مفت تقسیم کئے جائیں گے۔

اس پروگرام کے حصہ کے طورپر بچوں کے لئے کئی پروگرامس بھی منعقد کئے جائیں گے۔شہر کا مشہور لاڈبازارنصف شب تک کھلارہے گا۔

ذریعہ
منصف نیوز بیورو

تبصرہ کریں

Back to top button

Adblocker Detected

Please turn off your Adblocker to continue using our service.